یروشلم:اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے بائیس سو نئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
دوسری جانب اسرائیل ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل منظور کرلیا۔اسرائیلی آباد کاری پر نظر رکھنے والی این جی او ‘پیس ناؤ’ کے مطابق گیارہ سو انسٹھ گھروں کی حتمی منظوری دی گئی جن کی تعمیر کے اجازت نامے اب جاری کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایک ہزار بتیس گھروں کی منظوری کا عمل ابتدائی مراحل میں ہے ۔
دوسری جانب اسرائیل ارکان اسمبلی نے دو کے مقابلے میں ایک سو دو ووٹوں سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل منظور کرلیا۔اسرائیل میں قبل ازوقت انتخابات 9 اپریل 2019 کو ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے پیر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔