کلکتہ 2/ فروری(یو این آئی)کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں ایمرجنسی جیسی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاردا چٹ فنڈ گھپلہ کی جانچ گزشتہ پانچ سالوں سے چل رہی ہے مگر الیکشن قریب آتے ہی سی بی آئی کس کے اشارے پر ایکشن میں آئی ہے؟
وزیرا علیٰ نے سی بی آئی کے افسران کے ذریعہ کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی کوشش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دھرنے پر بیٹھنے جارہی ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے یہ دھرنا دیا جارہا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی۔شاہ کی جوڑی ملک کو تباہ کردے گی۔