دہرادون، 11 فروری (یو این آئی) اتراکھنڈ میں 38 ویں نیشنل گیمز میں مغربی بنگال نے مردوں اور خواتین دونوں ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹس میں جیت حاصل کی۔
ان کے کھلاڑیوں نے پیر کو دونوں زمروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کی ٹیم نے فائنل میں مہاراشٹرا کو 3-0 سے شکست دی، جبکہ خواتین کی ٹیم نے مہاراشٹرا کو 3-1 سے ہراکرٹاپ پوڈیم فنش کا دعویٰ کیا۔
فائنل کا آغاز مغربی بنگال کی سوتیرتھا مکھرجی نے مہاراشٹر کی سواستیکا گھوش سے کیا۔ ایک سخت لڑائی میں، مکھرجی نے 11-8، 6-11، 14-12، 2-11 اور 11-5 کے اسکور کے ساتھ جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔
دوسرے میچ میں مہاراشٹرا کی دیا پراگ چتالے نے تیزی سے جوابی حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی آیہیکا مکھرجی کو شکست دی۔ چتالے نے میچ میں اپنا دبدبہ بنایا اور 12-10، 11-6 اور 11-5 کے اسکور کے ساتھ فیصلہ کن جیت حاصل کرکے برابری پر پہنچ گئیں۔
تیسرے میچ میں مغربی بنگال نے لے حاصل کرلی۔ پویمنتی بیسیا نے مہاراشٹر کی تنیشا سنجے کوٹیچا کا سامنا کیا اور 11-8، 11-7، 6-11 اور 11-6 کے اسکور کے ساتھ جیت حاصل کرتے ہوئے ایک قریبی مقابلے کے بعد فتحیاب ہوئیں۔
خواتین ٹیم کے فائنل میچ میں اس بار سواستیکا گھوش کے خلاف ایہیکا مکھرجی کی ٹیبل میں واپسی ہوئی۔ مکھرجی نے مغربی بنگال کی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھا اور 11-8، 11-6 اور 13-11 کے اسکور کے ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
اس جیت کے ساتھ ہی مغربی بنگال نے پورے مقابلے میں اپنی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی ٹیم ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ مہاراشٹرا نے زبردست مقابلہ کیا۔
مردوں کے فائنل میں، مغربی بنگال نے مہاراشٹر پر یکطرفہ مقابلے میں 3-0 سے غلبہ حاصل کیا۔ پہلے میچ میں انیربان گھوش نے جیش امت مودی کو 11-7، 10-12، 6-11، 11-6، 11-4 سے ہرا کر مغربی بنگال کو ابتدائی برتری دلائی۔ آکاش پال نے ریجن البوکرک کو 11-5، 11-8، 12-10 سے شکست دے کر اپنا فائدہ بڑھایا۔ جیت اس وقت پکی ہوگئی، جب سوربھ ساہا نے مہاراشٹر کے چنمے سومیا کو 11-7، 11-8، 8-11، 11-6 سے ہراکر مغربی بنگال کے لیے کلین سویپ کردیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی مغربی بنگال کو طلائی تمغہ ملا جبکہ مہاراشٹر کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو اور تلنگانہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔
خواتین کے زمرے میں مغربی بنگال نے سیمی فائنل میں دہلی کو 3-0 سے ہرایا جبکہ مہاراشٹر نے ہریانہ کو 3-0 سے شکست دے کرحتمی جدوجہد کی ۔ مردوں کی طرف سے، مہاراشٹر نے تلنگانہ کو 3-0 سے پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ مغربی بنگال نے سنسنی خیز مقابلے میں تمل ناڈو کو 3-2 سے شکست دی۔
ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز راؤنڈز میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ خواتین کے ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں کیرالہ کی ماریہ رونی اور پرنتی پی نائر نے کرناٹک کی ترپتی پروہت اور سہانا مورتی کو 11-8، 11-1، 11-7 سے شکست دی، جب کہ گجرات کی جیسوال نمنا اور اوشیکی جورادار نے اتراکھنڈ کی ودوشی جوشی اور کھیاتی پانڈے کو 4-11، 8-11، 11-7، 6-11 سے ہرایا۔
مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں تمل ناڈو کے پریش ایس اور شریا اے نے اتراکھنڈ کے سکشم متل اور آدیتری بھردواج کو 13-11، 11-9، 11-5 سے شکست دی۔ دہلی کے شیو جیت سنگھ لامبا اور لکشیتا نارنگ نے اتراکھنڈ کے آرو نیگی اور لگن کو 11-4، 11-8، 11-5 سے شکست دی۔
مغربی بنگال نے مکسڈ ڈبلز میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا جس میں انیربن گھوش اور آیہکا مکھرجی نے اتراکھنڈ کے آکاش گپتا اور کھیاتی پانڈے کو 11-3، 11-7، 11-4 سے ہرایا۔ بنگال کی ایک اور جوڑی سوربھ ساہا اور پرپتی سین نے اتراکھنڈ کے گوتم دھروونش اور ودوشی جوشی پر 11-7، 15-13، 11-4 سے جیت درج کی۔
دہلی کے سدھانشو مینی اور ونشیکا بھگوان نے بھی پانچ سیٹ کے تھرلر (9-11، 9-11، 13-11، 11-9، 12-10) میں مہاراشٹر کے سدیش مکند پانڈے اور پرتھا پریا ورتیکر کوشکست دے کر لچک دکھائی۔ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں بنگال کے سوگت سرکار اور روہت چکرورتی نے اتراکھنڈ کے سکشم متل اور آرو نیگی کو 11-4، 11-5، 11-9 سے ہرایا۔