امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحل سمندر میں ایک غوطہ خور وہیل مچھلے کا لقمہ بننے سے بال بال بچ گیا۔وہیل مچھلی نے غوطہ خور کو خوراک سمجھتے ہوئے اپنے کھا لیا تاہم کچھ ہی دیر میں اُسے کیپڈ کوسٹ کے ساحل پر لاکر اپنے منہ سے باہر نکال دیا۔ مائیکل پیکارڈ نے وہیل کے اندر تقریباً 40 سیکنڈ کا وقت گزارا۔
پیکارڈ نے کہا کہ شروع میں مجھے لگا کہ شارک نے حملہ کیا ہے لیکن پھر میں نے محسوس کیا کہ مجھے کہیں کاٹا نہیں گیا اور نہ ہی کوئی ایسی تکلیف ہورہی ہے۔
تب ہی مجھ پر انکشاف ہوا کہ میں دراصل وہیل کے منہ کے اندر ہوں۔ میں نے فوراً اپنے آکسیجن ٹینک کو ڈھونڈنا شروع کردیا کہ کہیں میں دم گھٹنے سے مر نہ جاؤں لیکن وہیل کے دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا۔ اُس نے کچھ ہی سیکنڈز بعد مجھے ساحل پر لاکر باہر نکال دیا۔