جگر انسانی جسم کا اہم اور حساس ترین عضو ہے جو خون بنانے، خون کی صفائی اور پورے جسم میں اس کی ترسیل کا کام کرتا ہے، غذا کے ہضم ہونے کے بعد حاصل ہونے والی مائع شکل کی غذائیت سب سے پہلے جگر میں جاتی ہے، جگر اس غذائیت کو پورے جسم میں پہنچانے سے پہلے خون کی شکل دیتا ہے، جگر صحت مند خون کی جسم میں ترسیل جبکہ گندے خون کو الگ کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے انسان کی مجموعی صحت کا انحصار صحت مند جگر پر ہوتا ہے۔









