کانپور: سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرہ کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریر کرنے کے معاملہ میں پھنسے ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی اور قومی تحفظ قانون ہٹائے جانے کو لے کر کانگریس اقلیتی شعبہ کے ذریعہ چلائی جارہی دستخطی مہم کے چوتھے مرحلہ میں رکن اسمبلی اور کانپور کے عوام سے دستخط کراکر گورنر سے رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔
اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے کوآرڈینٹرانچارج لکھنؤ منطقہ اخلاق احمد ڈیوڈنے ڈاکٹر کفیل کی رہائی کیلئے کانگریس اقلیتی شعبہ کی تحریک میں دستخطی مہم کے چوتھے مرحلے میں کانپور چھاؤنی کے رکن اسمبلی سہیل اختر انصاری سے دستخط کراکر ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔