مظفر نگر : مظفر نگر کے کھیری غنی گاؤں میں آج صبح چار نامعلوم لوگوں نے ایک وکیل کی مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کردیا جس کے بعد بھیڑ نے ان لوگوں کو پیٹ پیٹ مارڈالا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ این سنگھ نے بتایا کہ پرانی رنجش کے سبب بڑھانہ بارایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری سنجیو ملک کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشتعل بھیڑ کے ذریعہ چاروں نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے بعد گاؤں میں کشیدگی کے سبب سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت نہیں ہوپائی ہے اور اس معاملے میں جانچ کی جارہی ہے۔