راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کو اقتدار میں آئے 8سال ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ غلط طریقے سے جی ایس ٹی اورنوٹ بندی کرکے کاروباری صنعت کو بند کرکے کروڑوں لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا
واشم (مہاراشٹرا) نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد 8 سال ہوگئے لیکن انہوں نے نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ غلط طریقے سے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کر کے کاروباری صنعت کو بند کر کے کروڑوں لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا۔ ملک کے نوجوانوں کا خواب چکنا چور کردیا۔ ملک کے نوجوان مودی سے سوال کر رہے ہیں کہ کہاں ہیں نوکریاں؟ لیکن مودی خاموش ہیں۔ یہ باتیں یہاں ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہیں۔









