امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور پانی کا گلاس پکڑنے کے انداز نے ماہرین اور لوگوں کو چونکا دیا جس پر ماہرین بول اُٹھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دماغ کا اسکین کروالینا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔
خطاب کے دوران جب انہيں پانی پینے کی ضرورت محسوس ہوئی تو پانی بھی انہوں نے سپ بھرنے کے انداز سے پیا، وہ اپنا گلاس ایک ہاتھ سے تھام نہ سکے اور دوسرے ہاتھ سے گلاس سنبھالنا پڑا۔اسی تقریب میں آنے کے موقع پر سیڑھیاں اترتے ہوئے بھی ٹرمپ لڑکھڑاہٹ سے دوچار دکھائی دیے۔
The ramp that I descended after my West Point Commencement speech was very long & steep, had no handrail and, most importantly, was very slippery. The last thing I was going to do is “fall” for the Fake News to have fun with. Final ten feet I ran down to level ground. Momentum!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 14, 2020
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ہاتھوں سے گلاس تھامنے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر بینڈے لی نے کہا کہ یہ ایک اعصابی علامت ہے اور انہيں دماغ کا اسکین کرواناچاہیے۔دوسری طرف صدارتی دوڑ ميں ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن کے فنڈ ریزر نے بھی بیان داغ دیا اور کہا کہ حالیہ ویڈيوز ظاہر کرتی ہیں کہ ٹرمپ کو کچھ طبی مسائل ہیں۔
https://twitter.com/TrisResists/status/1272197143982456832?s=20