ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکومت کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی کھوکھلی دھمکیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتوار 20 ستمبر کو کچھ نہیں ہوگا۔









