امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 500 کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی کا شیئر حال ہی میں 182 اعشاریہ 88 ڈالر تک کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔
1976 میں بننے والی کمپنی نے 2018 میں ایک ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی۔ایپل کو ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں صرف 16 ماہ اور 15 دن لگے۔
کہا جارہا ہے کہ تین کھرب ڈالرز برطانیہ یا بھارت کی مجموعی جی ڈی پی کے برابر ہے۔