معروف امریکی گلوکار لوئس فونسی اور ڈیڈی ینکی کی آواز میں گائے جانے والا مقبول ترین گانا ’ڈسپیسیٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا بن گیا ہے۔
لوئس فونسی اور ڈیڈی ینکی کا ایوارڈ یافتہ گانا ’ڈسپیسٹو‘ ، جو تین سال قبل جنوری 2017 میں ریلیز ہوا تھا اس گانے نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں کیونکہ اس گانے کی آفیشل یوٹیوب ویڈیو پر 7 بلین یعنی 7 ارب سے زائد ویوز آچکے ہیں جس کے بعد گانا ’ڈسپیسٹو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانےوالا گانا بن گیا ہے۔
’ڈسپیسیٹو‘ نے ریلیز ہونے کے صرف چند ہفتوں میں ہی نا صرف دنیا کے 100 مقبول ترین گانوں میں جگہ بنائی بلکہ کئی ہفتوں تک ارجنٹائن اور جاپان سمیت کئی ممالک میں چارٹ ٹاپر بھی رہا۔
نیہا ککڑ نے کامیابی کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے
گانا ’ڈسپیسیٹو‘ گلوکار لوئس فونسی کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے جس نے 2018 میں چار لاطینی گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں ریکارڈ آف دی ایئر، سیون بل بورڈ لاطینی میوزک ایوارڈ اور فائیو بل بورڈ میوزک ایوارڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2017 میں ملیشیا میں سرکاری براڈ کاسٹرز پر ’ڈسپیسیٹو‘چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ حکام کے مطابق اس گانے میں غیر اخلاقی شاعری کی وجہ سے عوام شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد حکام نے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔