ہندوستان کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی اپنے شیف کو ایک قانون ساز اسمبلی کے ممبر سے دوگنی تنخواہ دیتے ہیں۔
مکیش امبانی 70 کی دہائی میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے کے باوجود بھی آج تک ویجیٹرین ہیں اور وہ اپنی غذا میں انڈوں کے استعمال کے علاوہ کسی بھی قسم کا گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں یہاں تک کہ شراب بھی نہیں پیتے، اُنہیں بس سادہ سا دیسی کھانا پسند ہے جیسے کہ دالیں، چاول اور روٹی وغیرہ۔
وہ عام فوڈ اسٹالز یا پرتعیش ریسٹورینٹ کہیں سے بھی کھانا کھانے پر کوئی اعتراض نہیں کرتے۔ ان کی کھانے کی یہ عادات ان کی خوبیوں کی ایک مثال ہیں، جن سے ان کے فالوورز کافی متاثر نظر آتے ہیں۔
مکیش امبانی کو انڈین کھانوں کے علاوہ تھائی کھانے بھی پسند ہیں لیکن ان کے گھر میں زیادہ تر ساؤتھ انڈین کھانے جیسے اڈلی، ڈوسا وغیرہ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
اہلیہ نیتا امبانی کے مطابق، مکیش امبانی اپنے مصروف شیڈول کے باوجود بھی رات کا کھانا اپنی فیملی کے ساتھ کھاتے ہیں۔
جیسا کہ اپنی دیگر خوبیوں کے علاوہ مکیش امبانی اپنے عملے کو مالی تحفظ دینے کے لیے بھی مشہور ہیں، اسی لیے وہ اپنے شیف کو ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ دیتے ہیں جوکہ قانون ساز اسمبلی کے ممبر کی ماہانہ تخواہ سے دوگنی ہے۔