چندوسی : بی جے پی تاجر سیل کا ا یک جلسہ کینٹ دفتر واقع بڑابازار میں منعقدہوا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع کوارڈینٹروپن اگروال نے کہا کہ گزشتہ دنوں بہجوئی اسلام نگر کے دوکاروباریوں کے ساتھ تقریباگیارہ لاکھ روپئے لوٹ کی واردات ہوئی تھی۔لیکن پولیس انتظامیہ کے ذریعہ ابھی تک لوٹ کی رقم نہیں برآمد گئی اورنہ ہی پولیس کو لٹیروں کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر ولٹیروں کے حوصلہ بندہورہے ہیں۔ شہر سکریٹری ستیش اروڑانے کہا کہ تاجروں کو ترجیحی بنیاد پر اسلحہ لائسنس دئے جائیں تاکہ تاجر اپنا تحفظ خود کرسکے۔ جلسہ میں تاجر سیل کے منطقائی صدر دنیش اگروال شہر سکریٹری ستیش اروڑا، آشوک شرما، منوج اگروال،شرد شرما وغیرہ موجود تھے۔