مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پرامید ہیں کہ کووڈ 19 دنیا کی آخری وبا ہوسکتی ہے، درحقیقت انہیں اتنا یقین ہے کہ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک کتاب تحریر کردی ہے۔اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں بل گیٹس نے بتایا کہ یہ نئی کتاب مئی 2022 میں شائع کی جائے گی۔انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ ابھی ہم وبا کے اختتام کے قریب نہیں پہنچے مگر ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے کہ آئندہ اس طرح کی وبا کو پھیلنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔









