HomeHighlighted Newsامریکا کے قبضے کے بعد غزہ کیسا ہو گا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرمپ غزہ‘ کے عنوان سے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی متنازع ویڈیو جاری کر دیا۔
امریکا کے قبضے کے بعد غزہ کیسا ہو گا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرمپ غزہ‘ کے عنوان سے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی متنازع ویڈیو جاری کر دیا۔
امریکا کے قبضے کے بعد غزہ کیسا ہو گا؟ ٹرمپ نے اے آئی ویڈیو جاری کر دی
امریکا کے قبضے کے بعد غزہ کیسا ہو گا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرمپ غزہ‘ کے عنوان سے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی متنازع ویڈیو جاری کر دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی متنازع اے آئی ویڈیو غزہ کے مستقبل کے بارے میں ہے، جس میں انہوں نے غزہ کو امریکی طرز پر جدید شہر میں بدلنے کا تصور پیش کیا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتے ہیں اور اسے مشرقِ وسطیٰ کا ریویرا (ساحلی تفریحی مقام) the Riviera of the Middle East بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگ کا شکار تباہ حال غزہ امریکی حکومت کے قابض ہونے کے بعد خوبصورت اور دلکش شہر میں تبدیل ہو جاتا ہے جہاں ہر طرف خوش حالی ہی خوش حالی ہے۔
ویڈیو کے مطابق کھنڈر میں تبدیل غزہ میں ہر طرف سبزہ ہے، فلک بوس عمارتیں اور بازار موجود ہیں، نائٹ کلبز اور بیچ پارٹیوں کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، ویڈیو میں ٹرمپ کا ایک دیو قامت مجسمہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیو میں ٹرمپ کے علاوہ ایلون مسک اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بھی نظر آ رہے ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ عارضی طور پر غزہ کے باشندوں کی منتقلی پر مشتمل ہو گا۔
نیتن یاہو نے اسے ایک کریٹیو آئیڈیا قرار دیتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ غزہ کے لوگ دہشت گردی سے توبہ کریں تب ہی انہیں واپس آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے فلسطینی ریاست کو سعودی عرب میں بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
اے آئی ویڈیو میں پیش کیا گیا منصوبہ فلسطینی عوام کے حقوق اور خود مختاری سے متصادم ہے اور اس پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔