واٹس ایپ نے پرائیویسی سٹینگس میں اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیاہے۔ اس اب ڈیٹ کے ذریعہ آپ کو یہ اختیارمل جائے گاکہ واٹس ایپ کے کسی گروپ میں آپ کوکون شامل یعنی ایڈ کرسکتاہے۔
واٹس ایپ نے بتایا کہ ایسے صارفین جوواٹس گروپ میں شامل ہونے سے گریزکرناچاہتے توایسے صارفین اب سٹینگس۔۔اکاؤنٹس پرائیویسی ۔۔گروپ میں جاتے ہیں تو آپ کووہاں تین آپشن ملیں گے جن میں نوباڈی یعنی کوئی نہیں، مئے کانٹیکٹس یعنی ہمارے رابطے،اورایوری ون یعنی ہرکوئی نظرآئے گا۔
ان آپشن میں سے آپ اگر’’نوباڈی یعنی کوئی نہیں’’ منتخب کرتے ہیں توکوئی بھی گروپ میں جوائن کرتاہے اسکی سفارش کو آپ کی منظوری ضروری ہوگی۔ آپکی منظوری کے بعد ہی آپ کسی بھی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔جبکہ کانٹیکٹس یعنی ہمارے رابطے منتخب کرنے پرصرف آپ کے دوست اورشتہ دارہی آپ کو گروپ میں شامل کرپائیں گے۔اگرآپ ایوری ون یعنی ہرکوئی کا آپشن منتخب کرتے توآپ ایسے افراد بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرپائیں گے جن کا نمبرآپ کی فون بک میں نہیں ہے ۔
اسکے علاوہ کوئی بھی آپ کو واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے انفرادی چیٹ کے ذریعہ آپ کوواٹس ایپ میں شامل ہونے کے لیے مدعو کرسکتاہے۔لیکن گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دینے والے میسج پر آپ کو تین دن کے اندر جواب دیناہوگا۔واٹس ایپ کا کہناہے کہ یہ اب ۔ڈیٹ آج سے بعض صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اورچندہفتوں میں دنیابھرکے تمام صارفین کے لیے یہ سہولت دستیاب کرائی جائیگی۔۔۔۔