پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب فیس بک سمیت اس کی زیر ملکیت ایپس واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوگئی تھیں۔
مذکورہ سوشل میڈیا ایپس کی سروسز متاثر ہونے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹوئٹر پر ‘واٹس ایپ ڈاؤن’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگ گیا تھا اور اس کے بعد ‘انسٹاگرام’ اور ‘مارک زگبرگ’ کے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے۔









