سوشل میڈیا کے بین الاقوامی رابطہ کاری کے پلیٹ فارم ‘وٹس ایپ’ نے صارفین کی پرائیویسی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا متنازع فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کمپنی صارفین کی پرائیسویسی کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق نافذ نہیں کر رہی ہے۔ واٹس ایپ نے صارف کے احتجاج کے بعد ایپلی کیشن سروس کی شرائط میں ترمیم ملتوی کر دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کوئی بھی اکائونٹ بند نہیں ہوگا۔









