اناؤ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جھوٹ بولنے اور ووٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکومت آنے پر خواتین کی پنشن میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا اور سائیکل یا سانڈ کے حملے میں مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
سماج وادی وجے رتھ یاترا کے نویں مرحلے میں منگل کو اناؤ پہنچے اکھلیش نے جی آئی سی گراؤنڈ میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کہا، ”سماجوادی پارٹی کی حکومت میں خواتین کو جو پنشن 500 روپے ملتی تھی، ہمیں اگراسے تین گنا بھی کرنی پڑے، 1500 روپے دینے پریں توہم ماوں بہنوں کو 1500 روپے پنشن دینے کا کام کریں گے۔
نوجوانوں کے لئے نوکری اورروزگار کاانتظام کریں گے۔