صارفین ہر دل عزیز معروف بھارتی کرائم سیریز سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔ معروف سیریز سی آئی ڈی نے کئی سالوں تک بھارت سمیت دنیا بھر کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، یہ بچہ، بوڑھا، نوجوان، خواتین ہر عمر کے افراد میں بے حد مقبول ہوئی، اب عالمی سطح پر اس کی مزید پزیرائی کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے نیٹ بلکس پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔









