واشنگٹن ، 4 دسمبر (اسپوتنک) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر آف کمیونکیشن ایلیسا فرح نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اس کی اطلاع واشنگٹن پوسٹ نے دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محترمہ فرح نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ساڑھے تین برس کام کرنے کے بعد جمعرات کے روز وہائٹ ہاؤس کو اپنا استعفی سونپ دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر عہدیداران نے بھی اس ہفتے اپنی روانگی کا اعلان کیاہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق خصوصی مشیر اسکاٹ ایڈمس نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
فیڈرل مواصلاتی کمیشن (ایف سی سی) کے سربراہ اجیت پائی نے پیر کو دیئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ 21 جنوری کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔