امریکہ نے اپنے علاقائی اتحادیوں کے دفاع کے بہانے ابوظہبی میں ایف بائیس جنگی طیارے تعینات کردیئے ہیں جبکہ یمن پر سعودی و اماراتی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی مذمت تک کرنے سے بھرپور گریز کررہا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے سنیچر کو ابوظہبی کے الظفرہ ہوائی اڈے پر ایف بائیس جنگی طیارے تعینات کردیئے ہیں. امریکہ کے اس اقدام سے واشنگٹن کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا پتہ چلتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی گذشتہ کئی برسوں کی جارحیت کے جواب میں یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے ابوظہبی کے کچھ اسٹریٹیجک مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکی فضائیہ کے اعلان کے مطابق الظفرہ میں پانچویں نسل کے ایف بائیس جنگی طیاروں کی تعیناتی، امریکی وزیر جنگ لویڈ آسٹن اور ابوظہبی کے ولیعھد محمد بن زائد آل نہیان کے درمیان ہماہنگی کے بعد انجام پائی ہے۔
امریکی حکام نے تعینات ہونے والے ایف بائیس طیاروں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات گذشتہ سات برس سے یمن کے خلاف وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ یمن کے خلاف سعودی و اماراتی اتحاد کے حملوں میں امریکہ مختلف قسم کے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے مدد کر رہا ہے۔