وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برسوں سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اور امریکی عوام اسے ایک باغی اور دہشت گرد ریاست سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر کو یقین ہے کہ ایران کے خلاف اقدامات پر انہیں امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور وہاں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران میں فوجی کارروائی کے بعد وہاں امریکا کے آئندہ کردار سے متعلق صدر اپنے مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپین امریکی افواج کے ساتھ تعاون کے لیے آمادہ ہے۔