جنیوا / نئی دہلی 26 مئی (یواین آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ کے مریضوں پر ہائيڈروكسيكلوروكوئن (ایچ سي كيو) ادویہ کے تجربہ پرعارضی طور پر پابندی لگادی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبريسس نے پیر کو بتایا کہ تنظیم کے زیرانتظام 17 ممالک کے چار سو اسپتالوں میں كووڈ -19 کے مریضوں پر شروع کئے گئے’سالیڈریٹی ٹرائل‘کے ایگزیکٹیو گروپ کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
ممتاز ہیلتھ میگزین ’لینسیٹ‘ میں گزشتہ جمعہ کو شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سالیڈریٹی ٹرائل کے تحت جن مریضوں کو یہ دوا انفرادی طور پر یا مائیكرولائیڈ اینٹی بايوٹک کے ساتھ دی گئی تھی ان میں موت کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔
رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹیو گروپ نے اس دوا کے اثرات کا مزید وسیع مطالعہ کرنے اور اس وقت تک اس کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹرٹیڈروس نے بتایا کہ سالیڈرٹی ٹرائل کے تحت 3،500 مریضوں پر چار ادویہ یا ادویہ کے کمبینیشن پر استعمال ہو رہا ہے۔ صرف ایچ سی كيو ٹسٹ عارضی طور پر روکا گیا ہے۔ دیگر تین ادویہ یا ادویہ کے کمبینیشن پر استعمال جاری ر ہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ملیریا کے علاج میں کام آنے والی دوا ایچ سی کیو کو امریکہ سمیت کئی ممالک نے كووڈ -19 کے علاج میں موثربتایا ہے.
امریکہ نے ہندوستان سے اس کی ایک بڑی کھیپ درآمد بھی کی تھی۔ مرکزی حکومت نے اس ادویہ کی برآمدگی پرعائد پابند آنا فانا میں ہٹا کر امریکہ کو ایچ سی کیو دوا دی تھی جس کے لئے اس کو اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید بھی جھیلنی پڑی تھی۔