ماسکو ، 17 جون (اسپوتنک) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس ( کووڈ) سے شدید طور پر متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مؤثر دوا ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل ٹرائلز کے ابتدائی نتائج کا خیرمقدم کیا ہے۔
منگل کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس ریلیز میں کہا ’’ یہ پہلا علاج ہے جس میں آکسیجن اور وینٹیلیٹر استعمال کرنے والے کووڈ 19 کے مریضوں کی موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہ بڑی اچھی خبری ہے اور میں برطانیہ حکومت ، آکسفورڈ یونیورسٹی ، برطانیہ کے کئی اسپتالوں اور مریضوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس زندگی بچانے والی سائنسی کامیابی تعاون پیش کیا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ دوا کووڈ 19 کے مریضوں میں موت کے خطرے کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا ویٹیلیٹر کا سہارا لنے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو 35 فیصد اور آکسیجن کا سہارا لینے والے مریضوں کی موت کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر دیتی ہے ۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ محققین نے ڈیکسامیتھاسون کے کلینیکل ٹرایل کے ابتدائی نتائج کا اشتراک کیا اور ادارہ آنے والے دنوں میں تفصیلی تجزیے کی توقع کرتا ہے ۔