لکھنؤ، 12 مئی (یو این آئی) اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للّو نے اعظم گڑھ اور امبیڈکر نگر کے سرحدی علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے ہوئیں اموات کے سلسلے میں سوال پوچھا ہے کہ یوگی حکومت بتائے کہ اس کے دور حکومت میں زہریلی شراب کا غیر قانونی کاروبار کس کے تحفظ میں چل رہا ہے اور شراب پینے سے ہوئی موتوں کا ذمہ دار کون ہے۔
مسٹر للّو نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں زہریلی شراب اور شراب مافیا کے گورکھ دھندے کو پر لگے ہوئے ہیں۔
مغربی اترپردیش، روہیل کھنڈ، بندیل کھنڈ، وسطی اترپردیش سے لے کر پوروانچل تک زہریلی شراب کا کاروبار کرنے والے شراب کے نام پر موت تقسیم کر رہے ہیں اور حکومت مجرموں کے خلاف کاروائی کرنے سے بچ رہی ہے۔