بیت اللہ کے مہمانوں کی مہمان نوازی میں مصروف ایک سعودی شخص ایسا بھی ہے جو گزشتہ 30 برسوں سے سعودیہ عرب کے شمالی علاقے ’عرار‘ سے مکہ تک عازمین حج کو مفت سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائد الجرہادی نامی شخص گزشتہ 3 دہائیوں سے سعودی عرب کی شمالی سرحد سے عرار سے سالانہ بنیاد پر عازمین حج کو خصوصی طور پر اپنی گاڑی میں مفت سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔
عائد الجرہادی کا کہنا ہے کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کو رضاکارانہ طور پر، صرف اللہ کی رضا کی خاطر اپنی گاڑی میں سوار کرکے انہیں مکہ میں ان کے مقام تک پہنچاتا ہوں خاص طور سے بزرگ، خواتین اور بچوں کو‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ دیگر رضاکار بھی ہیں جو عازمین حج کے لئے مختلف خدمات سرانجام دیتے ہیں خصوصاً دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔