مسلمانوں کے علاوہ مسیحی، یہودیت، ایزدی ، بدھ مت اور ہندوافراد بھی روزے رکھتے ہیں۔
مسیحی روزے دار
مسیحیت میں گو کے روزے کسی فرض عمل کے طور پر نہیں، مگر ایسا بھی نہیں کہ مسیحیت میں روزہ رکھنے کی تاکید نہ کی گئی ہو۔ مسیحی روزے داروں کے مطابق ان کے ہاں روزے کا مقصد دنیاوی چیزوں سے منہ موڑ کر خدا پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔