شہر ممبئی میں آئسکریم سے ملنے والی انگلی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا کے مطابق رواں ماہ ممبئی میں ڈاکٹر اورلیم برینڈن سیراؤ کی آئس کریم سے انسانی انگلی نکلی تھی، یہ آئس کریم انہوں نے آن لائن آرڈر کر کے منگوائی تھی۔میڈیا کے مطابق پولیس کو اب اس کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔









