بالی ووکے دبنگ خان یعنی سلمان خان کی فلموں میں ایکشن، کامیڈی اور سسپینس ہمیشہ سے دیکھنے کو ملتا رہا ہے، لیکن ان کی فلموں میں کسی بھی طرح کا بولڈ سین یا پھر کسنگ سین نظر نہیں آتا ہے۔ اپنی فلموں میں کسنگ اور بولڈ سین نہ ہونے کی وجہ پر سلمان خان نے بڑی بات بولی ہے۔
گزشتہ روز سلمان خان نے میڈیا کو ایک انٹرویو دیا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی فلموں میں کسنگ اور کسی بھی طرح کے بولڈ سین نہ ہونے کی وجہ کا انکشاف کیا ہے۔ سلمان نے کہا، ’’ جب بھی فلموں میں کسنگ سین آتا ہے، تو ہم سبھی کو عجیب لگنے لگتا ہے۔ اس چیز کو کچھ لوگ دوسرے طریقہ سے سمجھ سکتے ہیں، لیکن میری توجہ صاف سنیما کی طرف ہے۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے دبنگ خان نے کہا، ’’ ویب سیریز آجانے کے بعد سے چیزیں مزید عجیب ہو گئی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسی فلمیں بنیں جس میں ناٹی نیس، ایکشن، رومانس اور سبھی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ میں اس چیز کو بنائے رکھنا چاہتا ہوں‘‘۔ اپنی فلموں کا ذکر کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا۔ ’’ اگر میری کسی فلم کو اے سرٹیفکیٹ ملتا ہے تو یہ ایکشن کی وجہ سے ہوتا ہے‘‘۔