بالی ووڈ انڈسٹری کی لولو یعنی اداکارہ کرشمہ کپور نے کئی ہٹ فلمیں دیں تاہم ان کی ازدواجی زندگی کئی مشکلات کا شکار رہی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور ساس کے غیر مناسب رویے، ذہنی و جسمانی اذیتوں کے باعث طلاق لی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے 2003 میں دہلی کے معروف کاروباری شخصیت سنجے کپور کے ساتھ شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔
ان کی شادی کی تقریب ممبئی میں ان کے آبائی گھر کرشنا راج بنگلہ میں منعقد ہوئی تھی، کرشمہ کے لیے سنجے کپور کا انتخاب ان کی والدہ ببیتا شیوداسانی نے کیا تھا جبکہ والدہ رندھیر کپور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔
تاہم یہ شادی صرف کچھ عرصہ ہی چل سکی اور 2014 میں اداکارہ کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے طلاق لینے کے بعد طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی بھی حاصل کرلی تھی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور نے طلاق سے قبل سنجے کپور پر الزام عائد کیا تھا کہ سنجے کپور نے ہنی مون کے دوران انہیں اپنے دوستوں کے ہاتھوں نیلام کرنے کی کوشش کی تھی اور جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور نے طلاق سے قبل اپنے شوہر اور ساس کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جس وقت کرشمہ کپور ماں بننے والی تھی، اس وقت ان کی ساس نے اداکارہ سے ایک لباس کا پہنے کی فرمائش کی، جو اداکار کو فٹ نہیں ہو رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب اداکارہ نے وہ لباس پہننے سے انکار کیا تو سنجے کپور نے اپنی ماں کو تھپڑ مارنے کو کہا۔
اسی بنیاد پر کرشمہ کپور نے اپنی ساس اور شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا اور ان وجوہات کی بنا پر طلاق کا مطالبہ کیا۔