نئی دہلی: اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کے لیے مشہور سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا ہے۔ لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور 75 سالہ گواسکر کا ماننا ہے کہ جب 17 مئی سے آئی پی ایل 2025 دوبارہ شروع ہوگا تو اس سے موسیقی، رقص اور جشن کا ماحول ختم کردیا جانا چاہیے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سنیل گواسکر نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟