آپ نے ایسکیلیٹر سیڑھیوں پر سفر تو کیا ہوگا مگر کیا کبھی اس سوال نے پریشان کیا کہ اس کے دائیں اور بائیں نچلے حصے میں جوتے صاف کرنے والے برش کے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟
ہوسکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ آئے مگر عام خیال کے برعکس یہ برش یا ریشے جوتوں کی صفائی کے لیے نہیں ہیں۔ویسے جوتوں کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے مگر ان کا اصل مقصد کچھ اور ہوتا ہے۔
تو ان کا نام کیا ہے؟
ویسے پہلے یہ جان لیں کہ ان ریشوں کو ایسکیلیٹر برشز کہا جاتا ہے جبکہ کچھ اسکرٹ ڈیفلیکٹرز بھی کہتے ہیں۔
مگر یہ برشز ہوتے کیوں ہیں؟
یہ برشز بنیادی طور پر آپ کے تحفظ کے لیے ہی ہیں کیونکہ یہ خلا کے درمیان سرحد کا کام کرتے ہیں۔
یعنی جب آپ ایسکیلیٹر پر سوار ہوتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اپنے تحفظ کے بارے میں زیادہ فکر مت کریں۔
مگر ایسکلیٹر ایک مشین ہے اور مشین میں حادثات ہوتے ہیں تو برشز ان سے بچاتے ہیں۔
مگر وہ یہ کیسے کرتے ہیں؟
تمام ایسکلیٹرز میں یہ برشز ہوتے ہیں، سیڑھیوں اور سائیڈز کے درمیان موجود خلا کوئی چیز جیسے بیگز، کپڑے یا جوتے پھنس جائے تو موٹر کے درمیان جاکر ایکسلیٹر کو کام کرنے سے روک سکتے ہیں۔
مگر ایسکلیٹر اتنی طاقتور ہوتی ہے کہ وہ انسانی جسمانی اعضا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ایسکلیٹرز پر اکثر حادثات ہاتھ یا پیر اس خلا میں پھنسنے کے نتیجے میں ہوتے ہیں تو یہ برشز لوگوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ سائیڈ سے ذرا ہٹ کر کھڑے ہوں۔
اب آپ کو علم ہوچکا ہوگا کہ یہ برشز جوتوں کی صفائی کے لیے نہیں بلکہ آپ کے تحفظ کے لیے موجود ہوتے ہیں۔