ایودھیا: بجرنگ دل کے بانی صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن ونے کٹیار نے آج کہا کہ مسلمانوں کو الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے ۔
ایودھیا میں ووٹ ڈالنے کے بعد مسٹر کٹیار نے صحافیوں سے کہا، ‘جب مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے تو انہیں انتخابات میں ٹکٹ کیوں دیا جائے ۔ اس انتخاب میں اقلیتوں کے ووٹ کی سیاست بھی حاشیہ پر پہنچ جائے گی۔بیشتر مسلم امیدوار الیکشن ہارنے والے ہیں۔’
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انتخابات میں تعلیم، روزگار اور ترقی تو مسائل ہیں ہی لیکن رام مندر کی تعمیر کے بغیر سب بیکار ہے ۔ ایودھیا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار وید پرکاش گپتا کا بھی کہنا ہے کہ اس حلقے میں رام بھکت الیکشن کا درست فیصلہ کریں گے ۔ اپوزیشن انتخابات میں اقلیتی کارڈ کھیل رہا ہے ، لیکن بی جے پی ‘سب کا ساتھ-سب کی ترقی’ نعرے پر قائم ہے ۔