لکھنؤ 08؍ستمبر 2020خاندان اجتھا د کے عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں شیعوں پر مظالم ہو رہے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیںیوم عاشورہ میں زیا رت عاشورہ پڑھنے والےمعزز و بزرگ تقی جعفرکے خلا ف مقدمہ قائم کر گرفتارکرنا نہایت افسوسناک ہے اوراس کے بعد پاکستان کی دہشتگرد تنظیموں سے متعلق افراد کا ویڈیو بنا کر وائرل کرنا اورشیعہ علما و خطبا کو دھمکی دینا پاکستانی حکومت کے لیے شرم کی بات ہے ۔ آج ایسا معلوم ہو تا ہے کہ پا کستان میں قانون سے بالا دہشتگرد تنظیمیں ہو گئی ہیں جو کھلے طور پر حکومت اور شیعہ قوم کو چیلنج کر رہی ہیں ۔
مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہاکہ پاکستان میں آئی ایس آئی کے اشارے کام کرنے والا جلاد نقلی لاہوری پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہےجس کا ثبوت کچھ روز قبل سپاہ صحابہ کے سرغنہ امجد معاویہ کے ساتھ ایک وائرل تصویر ہے جس کی وجہ سے وہاںمسلسل علما و خطباو معزز ہستیوں کوشہید کیا جا رہا ہے اور عزاداروں کو دھمکیاںدی جا رہی ہیں وہ اقلیت میں ہیں اس بات کو سمجھ لیں کہ چونکہ پا کستان کی تاریخ یہ رہی ہے کہ وہاں مسلسل اقلیتوں کو نشانہ بنایاجا تا رہا ہے چاہئے وہ ہندوسماج کی بیٹیوںکو جبرا شادی کر تبدیلی مذہب ہو یا حال ہی میں سکھ برادری کے گردوارے پرناجائز قبضہ ہو ۔
مولانا سید سیف عبا س نقوی نے کہاکہ پاکستانی شیعوں کے ساتھ پوری دنیا کے شیعہ شانہ بہ شانہ کھڑےہیں اور ہم ملک کی تمام تنظیموں و اداروں سے اپیل کر تے ہیں کہ پا کستان میں ہو رہے شیعوں پر ظلم کے خلاف اقوام متحدہ میں لیٹر بھیج کر احتجاج در ج کرائیںاور اس بات پر زور دیا جائے کہ کھلے عام دہشت گردتنظیموں کے ذریعہ جو دھمکیاں دی جا رہی ہے انہیں بلیک لیسٹ کر کے کارروائی کی جائے ۔
(پریس نوٹ)