امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ایک ہی لباس دوسری مرتبہ پہن کر وائٹ ہاؤس میں آخری کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ایوانکا کا ایک ہی لباس دوسری بڑی تقریب میں پہنے جانے پر زیر بحث ہے۔
اایوانکا نے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی آخری کرسمس کی تقریب میں شرکت کے دوران وہ جوڑا پہن رکھا تھا جو انہوں نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گرڈیرون ڈنر کی تقریب میں پہنا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CIdgJLehQH-/?utm_source=ig_embed
کیا میلانیا بھی ٹرمپ کو چھوڑ دیں گی؟
2 ہزار 750 ڈالرز مالیت کے سلور اور کرمسن مارکرین کا دلکش لباس زیب تن کیے ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر جیرڈ کشنر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی کرسمس سجاؤٹ کی تقریب سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
ایوانکا نے اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے اپنی تین تصاویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’وائٹ ہاؤس میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی سجاوٹ اور پارٹی کے دلکش مناظر۔‘
خیال رہے کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کردیا تھا۔