نئی دہلی،11جنوری (یواین آئی)کانگریس نے جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے سنیچر کو کہاکہ اسکا ’منہ توڑ ‘جواب دیاجاناچاہئے ۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ٹویٹ کرکے اس واقعہ پر حکومت کی خاموشی پر اسے نشانہ بنایا اور کہاکہ اس پر وزیراعظم نریندرمودی اوروزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو جواب دینا چاہئے ۔
مسٹر سرجے والا نے کہا،’’ پاکستان کے وحشی پن پر مودی حکومت چپ کیوں ؟ کیاشہادتوں کی خبریں سرکاریں دیکھ کر چلائی جاتی ہیں ۔پاکستان کی بزدلانہ حرکتوں پر منہ توڑ جواب کب ؟ ایک کے بدلے 10سر کب ۔‘‘
انھوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ اس سلسلہ میں ایک اخبار کی خبر بھی پوسٹ کی ہے ۔