عالمی میڈیا نے جمعےکو ایران میں ہونے والےعام انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت کو وسیع کوریج دی ہے اور اس شرکت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی اور عالمی اقتدار میں اضافے کا عامل قرار دیا ہے-
غیر ملکی میڈیا نے ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کے بارہویں دور اور مجلس خبرگان یا جید فقہا کی کونسل کے چھٹے دور کے انتخابات میں عوام کی بھرپور اور پرجوش شرکت کو اپنے ٹی وی چینلوں اور ویب سائٹوں سے براہ راست کوریج دی-
اسلامی جمہوریہ ایران میں مجلس شورائےاسلامی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کل صبح جمعے کو آٹھ بجے شروع ہوئے تھے جو رات کو بارہ بجے تک جاری رہے۔ لوگوں کی شرکت اس حد تک زیادہ تھی کہ تین مرحلے میں وقت بڑھایا گیا-
برطانوی اخبار گارڈین ، امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز، روئٹرز نیوز ایجنسی ، امریکی ٹی وی چینل سی ای این ، ترکیہ کی نیوز ایجنسی آناتولی ، جرمنی کی نیوز ایجنسی ڈویچہ ولے ، فرانس کے ٹی وی چینل 24 ، اسی طرح نیوز ایجنسی تاس ، رشیا الیوم نیٹ ورک ، المیادین چینل اور المنار چینل اور دیگر چینلوں نے کل ایران میں ہونے والے انتخابات کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا اور رہبر انقلاب اسلامی کے ووٹ ڈالے جانے اور ان کے بیانات کو کوریج دی-
امریکی نیوز چینل اے بی سی نے رہبر انقلاب اسلامی کے ووسٹ کاسٹ کرتے وقت آپ کے بیانات کی کوریج دیتے ہوئے آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے اس جملے کو اہمیت دی کہ ایران کے سپریم لیڈر نے انتخابات میں شرکت کو دوستوں کے لئے خوشحالی اور دشمنوں کے لئے نا امیدی کا باعث قرار دیا ہے-