نئی دہلی،10جون؛اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طورپر قابل اعتراض تبصروں کے سلسلے میں گرفتار کئےگئے پرشانت قنوجیا کی بیوی جگیشا اروڑا نے اپنے شوہر کی رہائی کےلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی ہے،جس پر کل سماعت ہوگی۔
عرضی گزار کی جانب سے وکیل نتیا رام کرشن نے جسٹس اندرا بینرجی اور جسٹس اجے رستوگی کی تعطیلی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا ہےاورعدالت سے فوری طورپر سماعت کی اپیل کی ہے۔عدالت عرضی پر سماعت کو تیار ہوگئی اور اس کےلئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔