کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کے بعد یورپی ملک اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ 45 سالہ بیگونا گومز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بیگونا گومز کسی بھی ملک کی دوسری خاتون اول ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، ان سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی 13 مارچ کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔







