اٹاوہ :موٹرسائیکل کو کچل دیا۔اس حادثہ میںموٹرسائیکل پر سوار خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل پر سوارخاتون کا شوہر اوراس کے دوبچے زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
متوفیہ کے خسر کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا ہے گیا۔ خبر کے مطابق فوج میں تعینات بڑھ پوراتھانہ علاقہ کے گائوں دھمنا تالی کے باشندے جگوراج سنگھ کابیٹا پشپیندرفوج میں ملازمت کررہاتھا بدھ کی شام وہ اپنی موٹرسائیکل سے اپنی بیوی اوردوبچوںکے ساتھ شادی کی تقریب میں جارہاتھا جیسے ہی وہ یمنا پل کے قریب پہنچامخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی ۔ ٹکرلگنے سے سنیتاکی ٹرک کے نیچے آکر موت ہوگئی جب کہ پش پیندر اوراس کے دونوں بچے زخمی ہوگئے۔پولیس نے سنیتا کی لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔