ترکی کے شہر استنبول میں واقع مشہور آیا صوفیا کو مسجد کی حیثیت قرار دینے کے بعد 24 جولائی کو جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔
ترکی کی اعلیٰ عدالت نے کچھ روز قبل معروف آیا صوفیا کی میوزیم حیثیت ختم کرکے اس کو مسلمانوں کے لیے مسجد کا درجہ قرار دیا ہے۔
ترک خبر رساں سرکاری ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ “ہم 24 جولائی کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے آیا صوفیا جمع ہوں گے اور مسجد کو عبادت کے لیے کھول دیں گے”۔
ترک صدر نے کہا کہ “تمام مساجد کی طرح آیا صوفیا کے دروازے بھی مقامی اور غیر ملکی افراد سمیت مسلم اور غیر مسلم لوگوں کے لیے کھلے رہیں گے”۔
ترکی کی اعلیٰ عدالت نے جمعہ 10 جولائی کو آیا صوفیا سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔ 1934 کو ترکی کی کابینہ نے اس متنازع جگہ کو میوزیم میں بدل دیا تھا۔
فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا مسجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے معاملات فوری طور پر مذہبی امور کے حوالے کر دی یے۔