نئی دہلی،: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف حکومت کی ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کے کامیاب نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور حکومت پر عزم ہے کہ ملک میں منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ہندوستان کے راستے دنیا میں کہیں بھی جانے کی اجازت ہوگی.
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہندوستان میں منشیات کی تجارت کو قطعی اجازت نہیں دیں گے ،نہ ہی ہم ہندوستان کے ذریعہ دنیا میں منشیات کی تجارت کے لئے کوئی راستہ فراہم کرنے کی اجازت دیں گے ۔2006 سے 2013 تک 768 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی،اس میں 2014 سے 2022 میں تقریباً 30 گنا کا اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 22 ہزار کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی۔پہلے کی مدت کے مقابلے میں منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف 181 فیصد سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ۔
On International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking, I extend my greetings to all the anti-narcotics warriors for putting up a brave fight against the menace of Drugs.
In the last few years, the MHA has revamped the entire strategy to realize PM @narendramodi Ji’s… pic.twitter.com/fyIf0MAs1K
— Amit Shah (Modi Ka Parivar) (@AmitShah) June 26, 2023