نئی دہلی/نیویارک،: الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ‘ٹیسلا’کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایلن مسک نے بدھ کو کہا کہ ان کی کمپنی بہت جلد ہی ہندوستانی بازارمیں داخل ہوگی اور بڑی سرمایہ کاری کرے گی۔امریکی ارب پتی نے نیویارک میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔وزیر اعظم نے مسٹر مودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ [؟]مجھے یقین ہے کہ انسانی طور پربہت جلد ٹیسلا ہندوستان آئے گا اور ہندوستان کے پاس دنیا کے کسی بھی بڑے ملک سے زیادہ امیدیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی واقعی ہندوستان کی فکر کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، ہم سرمایہ کاری کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں اور صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ مسٹر مسک نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے مداح ہیں۔
انہوں نے مسٹر مودی کا ان کے منصوبوں کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں طرف سے مستقبل میں کچھ اعلانات کیے جا سکتے ہیں۔ ٹیسلا کے سی ای او نے کہا کہ وہ اسٹار لنک کو ہندوستان لانے کے لئے پرجوش ہیں اور اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔
'Tesla will enter Indian market when…': Elon Musk after meeting PM Modi in New York
https://t.co/BQJw5WCgUe— Manoj Kumar dakua (@CaptAnand1943) June 21, 2023