جیسے جیسے نیا نوول کورونا وائرس دنیا میں پھیل رہا ہے، کچھ حلقوں کی جانب سے ایک سادہ حل بیان کیا جارہا ہے کہ گرم موسم اس وبا کو روک دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال 10 فروری کو ایک جلسے سے خطاب کے دوران سب سے پہلے پیش کرتے ہوئے کہا ‘آپ جانتے ہیں، جب موسم تھوڑا گرم ہوگا، یہ وائرس کرشماتی طور پر غائب ہوجائے گا، یہ سچ ہے’۔









