لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع لکھنؤ میں پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران شراب کا کاروبار کرنے والے 6 افراد سمیت 44 ملزموں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ غیر قانونی طور سے شراب کا کاروبار کرنے والے 6 افراد کو وزیر گنج، وبھوتی کھنڈ، مڑیاؤں، تال کٹورا علاقے سے گرفتار کر کے ان کے پاس سے 35 لیٹر کچی شراب برآمد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ وزیر گنج، تالا کٹورا، وبھوتی کھنڈ، علی گنج، مڑیاؤں، موہن لال گنج، گوسائی گنج، نگوہا، کاکوری، مانک نگر، پارا، سروجنی نگر، بنتھرا مہانگر، حسن گنج، مڑیاؤں، جانکی پورم،نگرام، ملیح آباد، مال اور کاکوری سے 13 مطلوب اور 18وارنٹیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔