نئی دہلی،؛کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کے باوجود کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ کے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پیر کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور عظیم سائنسداں البرٹ آنئسٹائن کی مثال کے ساتھ ان پر سخت حملہ کیا۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ناواقفیت سے زیادہ خطرناک ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے گھمنڈ۔آئنسٹائن سے یہ ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاون پر آئنسٹائن کی مثال بہت عکاسی کرتی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 3.32لاکھ سے آگے نکل چکی ہے اور کل ریکارڈ گیارہ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے۔
مسٹر گاندھی کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ پر گزشتہ ہفتہ سے مودی حکومت پر مسلسل حملے کررہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ اس حکومت کی نااہلیت اور گھمنڈ سے بحران بڑھ رہا ہے۔