ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اپنی آنے والی فلم ‘رنگون’ کے لیے گولڈ میڈلسٹ شوٹر سے ٹریننگ لی ہے ۔شاہد ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘رنگون’ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی رنگون دوسری عالمی جنگ کے دوران کی ایک رومانوی کہانی ہے لیکن اس میں ایکشن بھی بھرپور ہوگا۔فلم میں شاہد کے علاوہ سیف علی خان اور کنگنا رنوت کابھی اہم کردار ہے ۔
فلم میں شاہد ایک فوجی کے کردار میں ہیں اور ایسے میں اپنی بندوق کی گولی کو صحیح نشانے پر ڈالنے کے لئے شاہد نے گولڈ میڈلسٹ شوٹر سے ٹریننگ لی ہے ۔شاہد اور وشال کی جوڑی نے پہلے بھی اپنی قابلیت سے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی کام کو ہلکے میں نہیں لیتے اور اسی وجہ سے جب انہیں فلم رنگون میں فوج کے جوان نواب ملک کا کردار دیا گیا تبھی طے ہو گیا تھا کہ شاہد کی بندوق سے نکلی گولی نشانے پر لگنا ہی ہوگا۔
شاہد نے اس فلم کے لئے مشہور شوٹر اور 2006 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں 25 میٹراسٹینڈرڈپستول کیٹیگری میں سونے کا تمغہ پانے والے رونق پنڈت سے ٹریننگ لی۔ شاہد نے ممبئی میں ورلي کے شوٹنگ رینج میں رونق کے ساتھ گھنٹوں مشق کی اور اس سخت ٹریننگ کا نتیجہ یہ ہوا کہ کچھ ہی وقت میں شاہد شوٹنگ کی ایڈوانس سطح تک بھی پہنچ گئے ۔رنگون 24 فروری کو ریلیز ہوگی۔