چندوسی : تھانہ بنیا ٹھیر علاقہ کے تحت گاؤں گمتھل کی ایک عورت نے گھریلو تنازعہ سے پریشان ہوکر زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ گھروالے کوئی تنازعہ ہونے سے انکار کررہے ہیں۔ جبکہ سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد مذکورہ عورت کو مرادآباد کے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ بنیا ٹھیر گاؤں کے گمتھل کے باشندے کسان بھانو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے کھیت پر کام کررہاتھا اور اس کی بیوی آشا گھر پر تنہا تھی اسی دوران آشارانی نے سلفاس کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ آشارانی کے شوہر نے کہا کہ گھر میں کوئی تنازعہ نہیں ہواتھا۔جبکہ میڈیکل افسر نے بتایا کہ عورت نے سلفاس کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔